ہومتازہ ترینمشترکہ اپوزیشن کا 27 ستمبر کو بھرپور احتجاج کا اعلان

مشترکہ اپوزیشن کا 27 ستمبر کو بھرپور احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے 27 ستمبر کو احتجاج برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پارلیمانی اجلاس کی صدارت قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، عمران خان کی صحت اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں شریک ارکان نے عمران خان کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت پر ان کی صحت کے معاملے کو سیاسی طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ارکان نے کہا کہ حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے، جس پر کل سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق 27 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو اس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

اجلاس میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کی بھرپور تائید کی گئی اور اس کے فعال بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں