نیویارک (لارڈ میڈیا) پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے۔ انہوں نے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
مندوب نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج اور سکیورٹی اداروں نے قربانیاں دیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ تعاون کو بڑھائے۔
مزید برآں، پاکستانی مندوب نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔


