ہومتازہ ترینبھارت میں جڑواں جوڑوں کی منفرد شادی

بھارت میں جڑواں جوڑوں کی منفرد شادی

کیرالہ (لارڈ میڈیا): بھارت کی ریاست کیرالہ میں جڑواں بھائیوں اکھیل تھامس اور نکہیل تھامس نے جڑواں بہنوں میگی میری اور ماری میری سے شادی کی۔ اس منفرد شادی کی رسومات جڑواں پادریوں انٹو اور اجو پیزھمکٹل نے ادا کیں، جبکہ جڑواں بھائیوں جیرون جیمز اور جوہون جیمز نے معاونت کی۔ یہ شادی برسوں کی منصوبہ بندی کا نتیجہ تھی جس کا مقصد جڑواں شریک حیات کا انتخاب کرنا تھا۔

اکھیل تھامس نے بتایا کہ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ جڑواں افراد کے چار جوڑے شادی پر موجود تھے۔ نکہیل تھامس نے کہا کہ انہوں نے جڑواں بہنوں سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور خاندان نے تین سال کی کوششوں کے بعد ان کے لیے بہترین دلہنیں تلاش کیں۔

اکھیل اور نکہیل تھامس 32 سال کے ہیں اور انہیں رشتہ دار اکثر کہتے تھے کہ جڑواں لڑکیوں کا انتظار نہ کریں۔ ان کے خاندان نے جڑواں افراد کے رشتوں میں مدد فراہم کرنے والی ایک میرج سروس سے رابطہ کیا۔

اکھیل نے بتایا کہ میگی اور ماریا سے شادی سے قبل وہ گزشتہ چند برسوں کے دوران 40 جڑواں بہنوں کے جوڑوں سے ملے تھے۔ دلہنیں میگی اور ماریا میری بھی جڑواں بھائیوں سے ہی شادی کرنا چاہتی تھیں۔

میگی میری نے بتایا کہ بچپن میں اعلان کیا تھا کہ شادی جڑواں بھائیوں سے کریں گی۔ ماریا میری نے اکھیل اور نکہیل سے ملنے کے بعد انہیں فوری پسند کر لیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں