ہومتازہ ترینشہری سے ناروا سلوک کے الزام میں لاہور پولیس کے 3 اہلکار...

شہری سے ناروا سلوک کے الزام میں لاہور پولیس کے 3 اہلکار گرفتار

لاہور (لارڈ میڈیا) شہری سے ناروا سلوک کے الزام میں لاہور پولیس کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق اہلکاروں پر شہری شکیل آفریدی کو ہراساں کرکے 3 ہزار 500 روپے لینے کا الزام ہے۔

شکایت موصول ہوتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی اقبال ٹاؤن کو فوری اور شفاف انکوائری کا حکم دیا۔ انکوائری میں اہلکاروں کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے شواہد سامنے آئے جس کی روشنی میں تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل توقیر، کانسٹیبل اسد اور عمران شامل ہیں جنہیں تھانہ نوانکوٹ میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں