ہومتازہ ترینپاکستان اور گوگل کا ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے اہم معاہدہ طے

پاکستان اور گوگل کا ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے اہم معاہدہ طے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جس میں پاکستان اور گوگل کے درمیان قومی ڈیجیٹل تبدیلی اور جدت کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں، آئی ٹی برآمدات اور جدت کے فروغ کے لیے تعاون کو وسعت دینا ہے۔

مفاہمتی یادداشت کے تحت گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس پروگرام کو وسعت دی جائے گی جبکہ گوگل کی جانب سے پاکستان میں 2026 کے لیے 150,000 سرٹیفکیٹس کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستانی طلبہ کو جدید مصنوعی ذہانت کے ٹولز تک رسائی بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

پاکستان اور گوگل کے درمیان اسلام آباد میں اے آئی سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں اور انسانی وسائل کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت دینا ہے۔

مفاہمتی یادداشت میں موبائل ایپلی کیشنز اور گیمنگ انڈسٹری کی عالمی مسابقتی صلاحیت بڑھانے، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل تجارت کا دائرہ وسیع کرنے پر بھی تعاون کیا جائے گا۔

پاکستان میں سرکاری خدمات کی فراہمی اور حکومتی امور کو مؤثر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بھی تعاون ہوگا۔ زراعت کے شعبے میں بھی مصنوعی ذہانت سے استفادہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

پاکستانی چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دلانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے استفادہ کرنے پر بھی تعاون کیا جائے گا۔ آئی ٹی برآمدات اور مسابقتی صلاحیت کے روڈ میپ کی تیاری کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں حکومت، گوگل اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں