ہومتازہ ترینمرزا فخر الاسلام بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

مرزا فخر الاسلام بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

ڈھاکا (لارڈ میڈیا): بنگلہ دیش کی حکمران جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام عالمگیر ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پارلیمانی ووٹنگ میں ریٹائرڈ آرمی کرنل اور اپوزیشن اتحاد کے امیدوار اولی احمد کو شکست دی۔

78 سالہ مرزا فخر الاسلام بنگلہ دیش کے صدر بن گئے ہیں، جو کہ زیادہ تر رسمی نوعیت کا عہدہ ہے۔ وہ سربراہِ مملکت اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ہوں گے، جبکہ ملک کے انتظامی اختیارات وزیراعظم اور کابینہ کے پاس رہیں گے۔

رواں سال 12 فروری کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بی این پی اور اس کے اتحادیوں کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے، جس کے بعد انہوں نے یہ اہم عہدہ حاصل کیا۔

مرزا فخر الاسلام عالمگیر 2016 سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دور حکومت میں وہ اپوزیشن کی ایک نمایاں آواز رہے ہیں اور انہیں متعدد مرتبہ گرفتاری اور مقدمات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

صدارتی انتخاب سابق صدر محمد شہاب الدین کے عہدہ چھوڑنے کے بعد کرایا گیا۔ محمد شہاب الدین نے اپنی پانچ سالہ مدت مکمل ہونے سے قبل خرابی صحت کے باعث گزشتہ ماہ استعفیٰ دے دیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں