واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین معاشی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی تاریخ کی سب سے بڑی معاشی ناکہ بندی کی جائے گی اور امریکا آبنائے ہرمز اور تیل کی عالمی آمدورفت پر مکمل کنٹرول رکھے گا۔
بیسنٹ نے اتحادی ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت سے تعلقات ختم کریں تاکہ ایران پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔
امریکی وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ پابندیوں کا مقصد ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچانا اور اسے تباہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف معاشی دباؤ کو اس حد تک بڑھایا جائے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔


