کاسکائس (لارڈ میڈیا) کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے 11 اگست کو پرتگال کے شہر کاسکائس میں ایک نجی تقریب میں شادی کرلی۔ تقریب میں ان کے پانچ بچے بھی شریک تھے۔
رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں، جس میں دونوں نے شادی کی انگوٹھیاں پہن رکھی تھیں۔ یہ شادی جارجینا کی جانب سے اگست 2025 میں منگنی کے اعلان کے ایک سال بعد ہوئی۔
دونوں کی ملاقات 2016 میں ہوئی تھی جب جارجینا گوچی اسٹور میں سیلز اسسٹنٹ تھیں۔ 2017 میں دونوں فیفا فٹبال ایوارڈز کی تقریب میں پہلی بار ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر نظر آئے۔
رونالڈو اور جارجینا کے پانچ بچے ہیں، جن میں جڑواں بچے ایوا ماریا اور میٹیو، بیٹی الانا، بیٹی بیلا اور رونالڈو کا بیٹا کرسٹیانو جونیئر شامل ہیں۔


