ہومUncategorizedپیٹرول کی قیمت 327.62، ڈیزل 380.86 روپے فی لیٹر مقرر

پیٹرول کی قیمت 327.62، ڈیزل 380.86 روپے فی لیٹر مقرر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ 10 اگست تک لاگو رہیں گی۔ حکومت نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

17 جولائی کو وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اب روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اوگرا روزانہ قیمتوں کا تعین کرکے ویب سائٹ پر شائع کرتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں