ہومUncategorizedمیجر طفیل محمد شہید کو مسلح افواج کا خراجِ عقیدت

میجر طفیل محمد شہید کو مسلح افواج کا خراجِ عقیدت

راولپنڈی (لارڈ میڈیا): مسلح افواج نے میجر طفیل محمد شہید نشانِ حیدر کی 68ویں برسی پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سروسز چیفس اور دیگر افسران نے میجر طفیل محمد کی بے مثال بہادری اور قربانی کو سراہا۔ میجر طفیل نے دشمن کے خلاف کارروائی میں غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔

آئی ایس پی آر نے میجر طفیل محمد شہید کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جرات اور فرض سے وابستگی نئی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہیں ملک کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے نے مزید کہا کہ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو قوم اور مسلح افواج کا خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ شہداء کی قربانیاں وطن کے دفاع اور قومی جذبے کی روشن مثال ہیں جو آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں