ہومUncategorizedحافظ نعیم الرحمان کا پیٹرول کی قیمت 228 روپے فی لیٹر کرنے...

حافظ نعیم الرحمان کا پیٹرول کی قیمت 228 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ

لاہور (لارڈ میڈیا) : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 228 روپے فی لیٹر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، پٹرولیم لیوی، بجلی کی قیمتوں اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف تحریک اب نہیں رکے گی۔ 9 اگست کو چاروں صوبوں میں گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤسز کے باہر تاریخی دھرنے دیے جائیں گے۔

لاہور میں احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نومبر میں مینارِ پاکستان پر حکمرانوں سے پوچھا تھا کہ عوام کے لیے کیا کیا، مگر آج نظام خود اپنی ناکامی کا اعتراف کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں اور وڈیروں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں عوام نظم و ضبط کے ساتھ سڑکوں پر نکلے ہیں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے کسی ایمبولینس کا راستہ نہیں روکا۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں پٹرول مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل ہے، اس کے باوجود عوام سے زیادہ قیمت اور بھاری پٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ 9 اگست کو لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔ آج کا احتجاج صرف ٹریلر تھا، اصل تحریک اب شروع ہوئی ہے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں