ہومتازہ ترینپروٹین شیک نوجوانوں کے لیے ضروری یا نقصان دہ؟

پروٹین شیک نوجوانوں کے لیے ضروری یا نقصان دہ؟

شہر (لارڈ میڈیا): آج کل نوجوانوں میں فٹنس اور باڈی بلڈنگ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ جِم جانے والے افراد پروٹین پاؤڈرز اور مختلف سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ آیا یہ سپلیمنٹس صحت کے لیے واقعی محفوظ ہیں؟ امریکا کے ایک معروف طبی ادارے کے سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پروٹین سپلیمنٹس فائدہ مند بھی ہو سکتے ہیں اور غیر محتاط استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔

بیلر یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے پروسیڈنگزجرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق بلوغت کے دوران پروٹین جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان اپنی روزمرہ خوراک میں دودھ، دہی، انڈے، دالیں، پھلیاں وغیرہ شامل کریں تو اضافی پروٹین سپلیمنٹس کی ضرورت نہیں پڑتی۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ پروٹین استعمال کرنے سے پٹھے نہیں بنتے بلکہ ورزش، مناسب کیلوریز اور جینیاتی عوامل بھی اہم ہیں۔ غیر ضروری پروٹین لینے سے اضافی کیلوریز وزن بڑھا سکتی ہیں۔

بازار میں دستیاب پروٹین پاؤڈرز میں اضافی چینی، مصنوعی مٹھاس اور دیگر اجزا شامل ہو سکتے ہیں جو ہر فرد کے لیے مناسب نہیں ہوتے۔ کچھ سپلیمنٹس کا معیار بھی مکمل طور پر جانچا نہیں جاتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند طرزِ زندگی، متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش نوجوانوں کی جسمانی صحت کے لیے مؤثر طریقے ہیں جبکہ پروٹین سپلیمنٹس صرف ضرورت پر اور ماہرین کی ہدایت کے مطابق استعمال کیے جائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں