ہومتازہ ترینپی سی بی کا قومی کرکٹرز کو سی پی ایل کیلئے این...

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو سی پی ایل کیلئے این او سی 19 اگست کو دینے کا فیصلہ

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو کیریبین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی 19 اگست کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے قومی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کو ترجیح دیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا، جہاں قومی کرکٹرز 11 سے 18 اگست تک ملتان میں چیمپئنز کپ میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز کپ کے اختتام کے بعد ہی این او سی جاری کی جائے گی۔ صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان، معاذ صداقت، نسیم شاہ اور سفیان مقیم چیمپئنز کپ میں مختلف ٹیموں کا حصہ ہیں۔

عثمان طارق اور حنین شاہ بھی سی پی ایل کے لیے منتخب ہو چکے ہیں، لیکن وہ چیمپئنز کپ میں شامل نہیں ہیں۔ سی پی ایل آج سے شروع ہو رہی ہے جس کا فائنل 20 ستمبر کو ہو گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں