بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین جاپان کے نئے دفاعی وائٹ پیپر پر شدید افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اسے دوٹوک انداز میں مسترد کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے مزید کہا کہ چین نے اس معاملے پر جاپان کے سامنے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ "دی ڈیفنس آف جاپان 2026” نامی دفاعی وائٹ پیپر میں ایک بار پھر بے بنیاد الزامات کے ذریعے چین کو ہدف بنایا گیا ہے، نام نہاد "چین خطرہ” کے بیانیے کو دہرایا گیا ہے اور چین کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ تبصرے کئے گئے ہیں۔


