ہومتازہ ترینلاہور کی نجی یونیورسٹی میں 18 سالہ طالب علم اریب لیاقت کی...

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں 18 سالہ طالب علم اریب لیاقت کی پراسرار موت

لاہور (لارڈ میڈیا) 18 سالہ طالب علم اریب لیاقت کی پراسرار ہلاکت لاہور کے ڈیفنس بی علاقے میں واقع نجی یونیورسٹی میں پیش آئی۔ پولیس کے مطابق اریب لیاقت کی ناشتہ کرتے ہوئے اچانک طبیعت خراب ہوئی اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر موت کی تصدیق کی۔

اریب لیاقت نجی یونیورسٹی میں مقابلے کے امتحان کے لیے آیا تھا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے ٹاپ طلبہ کو مدعو کیا گیا تھا۔ متوفی طالب علم کا تعلق قصور سے تھا اور وہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر مفت تعلیم کے لیے آیا تھا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔ ڈیفنس بی میں متعلقہ حکام فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس اور فرانزک ٹیم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے۔ ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال نے کہا کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے اور مزید کارروائی قانون کے مطابق جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں