ہومتازہ ترینانکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کا عمل 27 جولائی سے شروع ہوگا،...

انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کا عمل 27 جولائی سے شروع ہوگا، ایف بی آر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کا عمل 27 جولائی سے شروع ہوگا۔ ایف بی آر کے ترجمان نے تمام ٹیکس دہندگان کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ ٹیکس ریٹرنز میں فراہم کی جانے والی معلومات کی درستگی ضروری ہے۔ ہر ٹیکس دہندہ کو یقینی بنانا ہوگا کہ گوشوارے میں درج تفصیلات حقیقت پر مبنی ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔

ایف بی آر کے ترجمان نے مزید کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں