ہومتازہ ترینجاپانی شوہر کی 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے کی...

جاپانی شوہر کی 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے کی حیران کن وجہ

ٹوکیو (لارڈ میڈیا): جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں ایک شوہر نے 20 سال تک اپنی بیوی سے بات نہیں کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اوکو کاتایاما اور ان کی اہلیہ یومی ایک ہی گھر میں رہے، تین بچوں کی پرورش کی، لیکن ان کے درمیان شاذ و نادر ہی کوئی بامعنی بات چیت ہوئی۔ ان کے بیٹے نے ٹی وی شو میں مدد کی درخواست کی تاکہ والدین کے درمیان صلح ہو سکے۔

یہ خاموشی کسی تلخ جھگڑے یا بے وفائی کی وجہ سے نہیں تھی بلکہ شوہر اوکو کاتایاما بیوی کی بچوں پر زیادہ توجہ کی وجہ سے حسد محسوس کرتے تھے۔ جب بیوی بات کرنے کی کوشش کرتی تو اوکو کاتایاما عام طور پر سر ہلا دیتے یا کوئی بے ساختہ جواب دیتے۔

ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران جوڑے کے سب سے چھوٹے بیٹے کی درخواست پر شو کی انتظامیہ نے ان کی ملاقات کا انتظام کیا۔ یہ ملاقات اسی پارک میں ہوئی جہاں وہ پہلی بار ملے تھے، جبکہ ان کے بچے فاصلے سے یہ منظر دیکھ رہے تھے۔ ملاقات کے دوران شوہر نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ "ہماری بات چیت ہوئے خاصا عرصہ گزر چکا ہے، تم بچوں کے معاملے میں بہت فکرمند رہتی تھیں، اب تک تم نے بہت مشکلات برداشت کی ہیں اور میں ہر اس چیز کے لیے شکر گزار ہوں”۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں