ہومتازہ ترینچین ترکیہ کی سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والی سیاحتی...

چین ترکیہ کی سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والی سیاحتی مارکیٹ بن گیا

ترکیہ کے سیاحتی فروغ اور ترقی کے ادارے نے پیر کے روز شِنہوا کو بتایا کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں تقریباً 2 لاکھ 45 ہزار چینی سیاح ترکیہ آئے جس کے باعث چین ترکیہ کی انتہائی تیزی سے ترقی کرنے والی سیاحتی مارکیٹ بن گیا ہے۔

ادارے کے مطابق ثقافت و سیاحت کی وزارت کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ رواں برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران چینی سیاحوں کی تعداد گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 28.05 فیصد بڑھی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ 28.05 فیصد کا یہ حالیہ اضافہ رواں برس کی پہلے چھ ماہ میں ترکیہ کی سیاحتی مارکیٹوں میں مستحکم ترین شرحِ نمو کو ظاہر کرتاہے جس کے باعث چین سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والی منڈی بن گیا ہے۔

چین کی سیاحتی مارکیٹ میں یہ اضافہ ترکیہ کی مجموعی سیاحتی کارکردگی کے مقابلے میں نمایاں رہا۔ رواں برس کی پہلی ششماہی میں ترکیہ آنے والے سیاحوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 57 لاکھ رہی جو سال 2025 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.39 فیصد کم ہے۔

ترکیہ نے 2 جنوری 2026 کو عام پاسپورٹ رکھنے والے چینی شہریوں کے لئے ویزا کی شرط ختم کر دی تھی جبکہ حالیہ برسوں میں چین کے بڑے شہروں کے ساتھ براہِ راست پروازوں کے رابطوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

چینی سیاحتی مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے دیگر اقدامات میں ترکیہ کے سرکاری سیاحتی فروغ کے پلیٹ فارم ’’گو ترکیہ‘‘ پر چینی زبان کے خصوصی سیکشن کا آغاز اور استنبول ہوائی اڈے کو ’’چائنہ فرینڈلی ایئرپورٹ‘‘ کا سرٹیفکیٹ ملنا بھی شامل ہے۔ اس سرٹیفکیٹ کے تحت چینی زبان میں رہنمائی کے بورڈز، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے خدمات اور چینی زبان بولنے والا عملہ فراہم کیا جاتا ہے۔

استنبول، ترکیہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں