ہومتازہ ترینایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم کی مذمت...

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کے غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم کی مذمت کی

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں غیر سرکاری تنظیموں اور تنقیدی آوازوں کو دبانے کی کوشش کے طور پر غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم کی مذمت کی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت آٹھ انسانی حقوق کی تنظیموں نے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ کی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے تحت سول سوسائٹی پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

انسانی حقوق، پالیسی تحقیق، عوامی شعور، قانونی اصلاحات اور حکومتی احتساب پر کام کرنے والی ہزاروں تنظیمیں ان قوانین کی زد میں آ رہی ہیں۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ بھارت کے قوانین عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور این جی اوز پر غیر ضروری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

بھارتی حکومت نے گزشتہ دہائی میں 22 ہزار 498 انسانی حقوق کی تنظیموں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے 2016 میں بھی ان قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے مطابق بھارتی حکومت مالیاتی شفافیت کے نام پر بنائے گئے ان قوانین کو تنقید کرنے والی این جی اوز کو دبانے کے لیے استعمال کر رہی ہے، جو دراصل سول سوسائٹی کو کنٹرول کرنے کا ہتھکنڈہ بن چکے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں