ہومUncategorizedپیٹرول 327، ڈیزل 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا

پیٹرول 327، ڈیزل 375 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر مسلسل تیسرے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 23 جولائی کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ 2 دنوں میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 32 پیسے اضافہ کیا ہے جبکہ 3 دنوں میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ 20 روپے 69 پیسے فی لیٹر تک بڑھائے گئے ہیں۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد مسلسل تیسرے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ امریکا ایران جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل اوپر جارہی ہیں، جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرول مہنگا ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 21 جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول 4 روپے 93 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں