تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے کوئی غلطی کی تو اس کے نتائج صرف فوجی میدان تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ توانائی کی عالمی منڈیوں اور عالمی معیشت کو بھی متاثر کریں گے۔
علی اکبر ولایتی نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران ایک نئے مرحلے کی مزاحمتی حکمت عملی میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمجھنا کہ ایران پر کم قیمت یا معمولی نقصان کے ساتھ حملہ کیا جا سکتا ہے، ایک غلط اندازہ ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر اور خطے میں اپنے اتحادیوں کو متحرک کرکے استحکام حاصل نہیں ہوگا۔ بلکہ اس کی غلطیوں کے اثرات پوری دنیا تک پھیل جائیں گے۔


