ہوماہم ترینپاک فوج کے خلاف کوئی بات قابل قبول نہیں، بلاول بھٹو

پاک فوج کے خلاف کوئی بات قابل قبول نہیں، بلاول بھٹو

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کاز کو نقصان سے بچانے کے لیے درمیانی راستہ نکالا جانا ضروری ہے۔ وہ مظفرآباد میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عہدیداران سے خطاب کر رہے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیریوں کے دکھ درد کو ہم اپنا سمجھتے ہیں اور کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال قبل پاک افواج نے مودی کو شکست دی تھی اور پاک فوج کے خلاف کوئی بات قابل قبول نہیں، وہ ہماری ریڈ لائن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درست سیاسی سمت اختیار کرنے اور معاملہ فہمی سے کام لینے کی ضرورت ہے، جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہئیں۔

بلاول بھٹو نے کشمیر کے حالات پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، تاہم پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کشمیر میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالیہ واقعات کی تحقیقات کے لیے بااختیار کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ حقائق سامنے آئیں اور مسائل کا پائیدار حل نکالا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں