ہوماہم ترینصدر مملکت آصف علی زرداری کا کیٹی بندر کو پاکستان کا اہم...

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کیٹی بندر کو پاکستان کا اہم بحری دروازہ بنانے کا فیصلہ

کراچی (لارڈ میڈیا): صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیٹی بندر کو نئی بحری گزرگاہ بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ کی ترقی کے ساتھ سڑکوں کا نظام، بجلی، پانی اور صنعتی ڈھانچے کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

صدر نے چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی کی بریفنگ کے دوران چینی وفد کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے انفرااسٹرکچر میں چین کی دلچسپی کو سراہا۔ آصف زرداری نے کیٹی بندر کو پاکستان کے لاجسٹکس نیٹ ورک میں اہم اضافی بحری دروازہ قرار دیا۔

انہوں نے چینی حکام اور پاکستانی اداروں کے درمیان تکنیکی رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر نے منصوبے میں ماحولیاتی تحفظ کو بنیادی اہمیت دینے کی ہدایت کی اور مقامی ماہی گیر برادری کے مفادات کو مدنظر رکھنے پر زور دیا۔

چینی وفد نے کیٹی بندر پورٹ کا ماسٹر پلان پیش کیا، جس میں متعدد ٹرمینلز اور معاون انفرااسٹرکچر کی تجویز دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں 500 میٹر طویل کثیرالمقاصد ٹرمینل شامل ہے، جس کی لاگت تقریباً 522.34 ملین امریکی ڈالر ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینیٹرز سلیم مانڈوی والا اور شیری رحمان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ منصوبے کے نفاذ کے لیے موزوں طریقہ کار کی نشاندہی پر بھی زور دیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں