ہوماہم ترینفیلڈ مارشل عاصم منیر امن کوششوں کیلئے ایران روانہ

فیلڈ مارشل عاصم منیر امن کوششوں کیلئے ایران روانہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستانی فوج نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کے ساتھ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ پاکستان کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پرامن حل کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی توجہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے پرامن، پائیدار اور جامع حل کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھانے پر مرکوز رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور فیلڈ مارشل کا حالیہ دورۂ ایران بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور تنازع کے دیرپا و جامع حل کی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں