ہوماہم ترینپاک ایران تعلقات بہترین مراحل میں ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

پاک ایران تعلقات بہترین مراحل میں ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف کا دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور مشترکہ امور پر توجہ مرکوز رکھے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ اس وقت ایران اور پاکستان کے تعلقات بہترین مراحل میں سے ایک سے گزر رہے ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون اور علاقائی معاملات پر رابطے میں ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے کہا کہ تہران نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کیا ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے مخالفین کی شرائط قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کسی جارح فریق کو جنگ کے خاتمے کی شرائط طے کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایران کے ریاستی ادارے ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

اسماعیل بقائی نے بلغاریہ کو خبردار کیا کہ وہ ایران کے خلاف امریکی کارروائی میں تعاون سے گریز کرے۔ ان کے مطابق ایران کو جارحیت کے منبع کو نشانہ بنانے کا حق حاصل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں