اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر لیوی کا اضافہ کر دیا ہے، جس سے پیٹرول کی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اگر یہ اضافہ نہ ہوتا تو قیمت 294 روپے 85 پیسے فی لیٹر ہوتی۔
3 جولائی تک پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 64 روپے 14 پیسے فی لیٹر تھی، جو 4 جولائی سے 6 روپے 22 پیسے اور 11 جولائی سے مزید 9 روپے 64 پیسے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی 13 روپے 80 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔


