تہران (لارڈ میڈیا): پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام نے امریکی ایم کیو نائن ڈرون کو تباہ کر دیا ہے۔ ایرانی سپاہ کے مطابق، جدید فضائی دفاعی نظام نے گزشتہ روز امریکی ڈرون کو نشانہ بنایا۔ اس واقعے کی ویڈیو ایرانی میڈیا پر دکھائی گئی ہے جس میں ڈرون کو تباہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
امریکی فورسز کے ایران پر حملے مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہیں اور مختلف شہروں میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق، آج بھی ساحلی شہر کونارک میں تین، بوشہر اور چغادک میں چھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ بندر عباس میں بھی دھماکے ہوئے ہیں۔


