ایک چینی کمپنی کے تیار کردہ بغیر پائلٹ طیارے (ڈرون) نے صوبہ شان ڈونگ میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ یہ ڈرون کثیر المقاصد ہے اور طویل دورانیے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پائلٹ کے بغیر اُڑنے والا یہ ٹی پی 200 طیارہ طویل دورانیے تک انتہائی بلندی پر مختلف آپریشنز انجام دینے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ مکمل وزن کے ساتھ اس کی مسلسل پرواز کا دورانیہ 24 گھنٹے ہے۔
یانتائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


