ہومکوسٹ گارڈانویسٹمنٹایس ای سی پی نے نان بینکنگ کمپنیوں کو اپنا گھر اسکیم...

ایس ای سی پی نے نان بینکنگ کمپنیوں کو اپنا گھر اسکیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اپنا گھر پروگرام کے تحت فنانسنگ اسکیم کے ذریعے قرض لینا مزید آسان ہوگیا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نان بینکنگ کمپنیوں کو شامل کرکے ہاؤسنگ فنانس کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ وفاقی حکومت نے نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کو اس اسکیم کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت یہ کمپنیاں ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کر سکیں گی۔

ایس ای سی پی نے ایک نئے فریم ورک کا اجراء کیا ہے جس کے مطابق روایتی بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والے شہری بھی آسان شرائط پر ہاؤسنگ فنانس حاصل کر سکیں گے۔ مائیکرو فنانس کمپنیاں اپنا گھر اسکیم کے تحت 50 لاکھ روپے تک قرض فراہم کرنے کی مجاز ہوں گی، جبکہ ابتدائی 10 سال کے لیے صرف 5 فیصد شرح منافع پر قرض دستیاب ہوگا۔

ایس ای سی پی نے وضاحت کی ہے کہ نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کا نیٹ ورک ڈیجیٹل اور دور دراز پسماندہ علاقوں تک پھیلا ہوا ہے، جس سے عام عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ یہ کمپنیاں بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے اشتراک سے بھی قرض فراہم کریں گی، جس سے ہاؤسنگ شعبے میں مالی شمولیت بڑھے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں