ہومپاکستانکبیر والا میں ایم فل طالبہ رشتے کے تنازع پر قتل

کبیر والا میں ایم فل طالبہ رشتے کے تنازع پر قتل

کبیر والا (لارڈ میڈیا): کبیر والا کے علاقے سرائے سدھو موضع فرید پور میں 28 سالہ ایم فل کی طالبہ کو رشتے کے تنازع پر کزن نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا تعلق ہراج برادری سے تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال کبیروالہ منتقل کر دیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ کو مبینہ طور پر اس کے کزن اور اس کے دو ساتھیوں نے نشانہ بنایا۔ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں