ہومکوسٹ گارڈانویسٹمنٹایلون مسک دو ہفتے بعد ٹریلینئر کا درجہ کھو بیٹھے

ایلون مسک دو ہفتے بعد ٹریلینئر کا درجہ کھو بیٹھے

لندن (لارڈ میڈیا): ایلون مسک، جو حال ہی میں دنیا کے پہلے ٹریلینئر بنے تھے، صرف دو ہفتے بعد اس درجہ سے محروم ہو گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، سپیس ایکس اور ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث مسک کی مجموعی دولت 957 ارب ڈالرز رہ گئی۔

12 جون کو سپیس ایکس کی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی لسٹنگ کے بعد اس کے حصص کی قیمت 225 ڈالر فی شیئر تک پہنچ گئی تھی، جس نے مسک کی دولت کو 1.32 ٹریلین ڈالرز تک پہنچا دیا تھا۔ تاہم، حالیہ دنوں میں مارکیٹ میں کریکشن کے باعث ان کی دولت میں 240 ارب ڈالرز کی کمی واقع ہوئی۔

سپیس ایکس میں ایلون مسک کی 42 فیصد ملکیت ہے، جو ان کو کمپنی کے معاملات پر مکمل اختیار دیتی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق، سپیس ایکس کے شیئرز کی مالیت تجارت بند ہونے پر 767.1 ارب ڈالر تھی۔

مسک کی دولت، جو زیادہ تر کاغذی ہے، کا دارومدار ٹیسلا اور سپیس ایکس کی مارکیٹ ویلیو پر ہے۔ وہ اپنے سپیس ایکس کے شیئرز کم از کم ایک سال تک فروخت نہیں کر سکتے۔

سپیس ایکس کی پبلک لسٹنگ کے نتیجے میں کمپنی کے موجودہ اور سابقہ 4,400 سے زائد ملازمین کو بھی امیر بننے کی توقع ہے کیونکہ انھیں تنخواہ کے حصے کے طور پر کمپنی کے شیئرز دیے گئے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں