ہومکوسٹ گارڈانویسٹمنٹپاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف

پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان میں سرمایہ کاری کے حصول کے لیے پہلا ڈائیورسفائیڈ پیمنٹ رائٹس (ڈی پی آر) پروگرام متعارف کرا دیا گیا ہے۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ یہ پروگرام عالمی سرمایہ کاروں سے غیر ملکی کرنسی میں طویل مدتی فنانسنگ حاصل کرنے کا جدید مالیاتی ذریعہ ہے۔

خرم شہزاد نے مزید بتایا کہ اسی سلسلے میں آئی ایف سی اور بینک الفلاح کے درمیان پروجیکٹ معاہدہ طے پایا ہے۔ ڈی پی آر پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 100 ملین امریکی ڈالر تک کی فنانسنگ دستیاب ہوگی۔

یہ پروگرام پاکستان کے مالیاتی ذرائع میں تنوع، عالمی سرمایہ کاروں تک رسائی اور پیداواری سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ڈی پی آر ماڈل دیگر پاکستانی بینکوں کے لیے عالمی سرمایہ مارکیٹس سے منسلک ہونے کی نئی مثال قائم کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں