ہومUncategorizedشیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کی آبنائے ہرمز دوبارہ بند نہ کرنے...

شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کی آبنائے ہرمز دوبارہ بند نہ کرنے کی یقین دہانی

دوحہ (لارڈ میڈیا): قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے اور متعلقہ فریقین نے اسے دوبارہ بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ قطری وزیرِاعظم نے برطانوی جریدے کو انٹرویو میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں موجود ممکنہ بارودی سرنگوں اور دیگر رکاوٹوں کی صفائی کے لیے واشنگٹن اور تہران کے درمیان براہِ راست رابطہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مؤثر ہاٹ لائن قائم ہونے سے آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا غلط فہمی سے بچا جا سکتا ہے، جبکہ سوئٹزرلینڈ کے ذریعے قائم رابطہ لائن بھی غلط معلومات کے تدارک میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ محمد بن عبدالرحمن الثانی کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک اور ایران کے درمیان ایک نیا سکیورٹی فریم ورک تشکیل دیا جانا چاہیے، جبکہ خلیجی ممالک ایران کے ساتھ مجوزہ 300 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈ کے لیے مالی تعاون بھی فراہم کریں۔ قطری وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مجوزہ 300 ارب ڈالر کا سرمایہ کاری فنڈ خطے کے استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ایک بڑا منصوبہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں