ہومUncategorizedحکومت کی اپوزیشن کو چارٹر آف ڈیموکریسی کی دعوت

حکومت کی اپوزیشن کو چارٹر آف ڈیموکریسی کی دعوت

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت نے اپوزیشن کو ایک بار پھر میثاق جمہوریت کی دعوت دی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ماضی کی غلطیاں درست کریں اور چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ کر پارٹی مفادات کے حق میں فیصلے کیے گئے، تاہم سیاسی جماعتوں کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دو جماعتوں نے ماضی سے سبق سیکھ کر میثاق جمہوریت کیا، جبکہ پی ٹی آئی والے بھی اپنے ماضی پر نظر دوڑائیں۔ خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی نظام کو نقصان پہنچایا۔

مزید برآں، انہوں نے محمود خان اچکزئی کے حوالے سے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے ہوئے عجیب لگتے ہیں کیونکہ ان کی اپنی روایات ہیں، جبکہ تحریک انصاف میں نہ جمہوریت ہے نہ کلچر، انہوں نے سیاست سے تہذیب ختم کر دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں