اسلام آباد (لارڈ میڈیا): قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان دلکش مکالمہ ہوا، جہاں مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم کو خط لکھ کر ثالثی کی درخواست کی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم سے تنہائی میں بھی گفتگو ہوئی، اور درخواست دی کہ وہ یہ باتیں ایوان کو بتا دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے راز کی باتیں افشا کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب سے تنہائی میں جو باتیں ہوئیں، وہ قیامت تک کسی سے ڈسکس نہیں کریں گے، کیونکہ پھر معاملات اتنے دور چلے جائیں گے کہ واپسی ممکن نہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے رابطہ کیا ہے اور ان کے مطالبات ہمارے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو وہ ثالثی کا کردار ادا نہیں کر سکیں گے۔


