لندن (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے لنکاشائر کاؤنٹی کلب کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ لنکاشائر کے مطابق شاداب خان کو وٹالٹی بلاسٹ کے باقی ماندہ میچز کے لئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور وہ آسٹریلوی آل راؤنڈر کرس گرین کے متبادل کے طور پر ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
لنکاشائر کلب کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی کرس گرین سیزن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے، جس کے باعث ان کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
شاداب خان جمعہ کے روز لیسٹرشائر کے خلاف میچ کے لئے دستیاب ہوں گے۔


