ہومUncategorizedوزراء وزیراعظم کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں، بلاول بھٹو

وزراء وزیراعظم کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے چند وزراء ان کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں اور مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو حکومت والے لڑانا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں ایسے وزراء موجود ہیں جو ریاست کے مفاد کے خلاف بیانات دیتے ہیں۔ انہوں نے خواجہ آصف کو ذمہ دارانہ بیانات دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ کشمیر میں تقاریر آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف نہیں ہونی چاہئیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ثالثی کی کوشش کی ہے اور حکومت کو انہیں موقع دینا چاہیے۔ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کو ثالثی کا موقع دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اور لاہور و اسلام آباد کے میئرز کو مکمل اختیارات دیے جائیں۔ بلاول نے کہا کہ حکومت وعدوں کے ذریعے وقت گزار رہی ہے اور پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی کوشش کرے گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ وزیراعظم کی کامیابی کو پاکستان کی کامیابی سمجھتے ہیں اور حکومت سے بہتر کارکردگی کی امید رکھتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں