ہومUncategorizedآزاد کشمیر ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کی رجسٹریشن بحال کرنے...

آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی کی رجسٹریشن بحال کرنے کا حکم جاری

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رجسٹریشن بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ جسٹس شاہد بہار کی سربراہی میں بینچ نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن بحال کرنے اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم کے تحت پی ٹی آئی کے امیدوار آئندہ انتخابات میں بلے کے انتخابی نشان پر حصہ لیں گے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن منسوخ کی تھی، جس پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔

عدالت نے درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد مختصر حکم جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ریلیف فراہم کیا، جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہو گیا، جس میں 45 انتخابی حلقوں سے 1265 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں موجود 33 انتخابی حلقوں سے 1047 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ پاکستان میں مقیم مہاجرین کے لیے مختص 12 حلقوں سے 218 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

امیدوار 3 جولائی تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 4 جولائی کو جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات 5 جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے۔ انتخابی مہم باقاعدہ طور پر مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں