ہومUncategorizedافغانستان میں آپریشن غضب للحق کو عالمی پذیرائی حاصل

افغانستان میں آپریشن غضب للحق کو عالمی پذیرائی حاصل

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): افغانستان میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف پاکستان کے آپریشن ‘غضب للحق’ کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

معروف امریکی جریدے ‘دی ڈپلومیٹ’ نے افغان طالبان اور دیگر دہشتگرد گروہوں کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ مہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

پاکستان نے گزشتہ ماہ میں دہشتگرد نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کیا ہے۔ آپریشن غضب للحق کا مقصد پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشتگرد نیٹ ورکس کو کمزور کرنا ہے۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق، افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج اور دیگر گروہوں کو پشت پناہی فراہم کی جارہی تھی، جسے روکنے میں آپریشن غضب للحق نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ آپریشن کے بعد ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، جو اس کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں