ہومUncategorizedخاتون رخصتی کے بغیر بھی حق مہر کی حقدار ، لاہور ہائیکورٹ

خاتون رخصتی کے بغیر بھی حق مہر کی حقدار ، لاہور ہائیکورٹ

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ رخصتی نہ ہونے یا میاں بیوی کے ساتھ نہ رہنے کے باوجود بھی خاتون حق مہر کی حقدار رہتی ہے۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف نے اذکا آفرین کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ رخصتی نہ ہونے یا ازدواجی تعلق قائم نہ ہونے سے حق مہر کا قانونی حق ختم نہیں ہوتا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اگر نکاح نامے میں مہر کی ادائیگی کا وقت درج نہ ہو تو پورا حق مہر فوری طور پر قابلِ ادائیگی ہوگا۔ مہر کی تفصیل واضح نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق پورا مہر مطالبے پر واجب الادا تصور کیا جائے گا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق نکاح نامے میں درج 10 تولہ سونا، ایک کنال زمین اور مکان فوری ادائیگی والا مہر شمار ہوگا۔ خلع کی صورت میں خاتون مہر کا 25 فیصد حصہ شوہر کو واپس کرنے کی پابند ہوگی اور خلع کی بنیاد پر شادی اسی صورت فوری ختم ہوگی جب مذکورہ رقم یا مالیت واپس کی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کی غلطی دور کرتے ہوئے اذکا آفرین کی درخواست منظور کرلی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں