ہومUncategorizedایران جنگ پر امریکی اخراجات، چک شومر کی ٹرمپ پر کڑی تنقید

ایران جنگ پر امریکی اخراجات، چک شومر کی ٹرمپ پر کڑی تنقید

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ نے امریکی عوام کو کنفیوژن، افراتفری اور بھاری قیمت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے ہر لمحے کے ساتھ امریکی عوام کے اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں اور ٹرمپ کی تاریخی غلطی کی قیمت چکائی جا رہی ہے۔

چک شومر نے مزید کہا کہ یہ جنگ مضحکہ خیز اور مہنگی ہے جس کا کوئی مقصد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے مقرر کردہ اہداف میں سے کوئی بھی حاصل نہیں کیا گیا اور ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی وزیر خارجہ نے عوام کے سامنے جواب دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ڈیموکریٹ سینیٹر کا کہنا تھا کہ کسی کو معلوم نہیں کہ کیا خفیہ ڈیل ہوئی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے کتنی بُری کارکردگی دکھائی ہے۔ شومر نے کہا کہ ایران جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے اور ٹرمپ کو یہ جنگ کبھی شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں