ہومUncategorizedسعود شکیل کی ویسٹ انڈیز و انگلینڈ دورے میں شرکت مشکوک

سعود شکیل کی ویسٹ انڈیز و انگلینڈ دورے میں شرکت مشکوک

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی شمولیت فٹنس مسائل کی بنا پر مشکوک ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعود شکیل کی انجری کی وجہ سے ان کی قومی اسکواڈ میں شرکت کا امکان کم ہے۔ ان کی ری کوری پر کام کیا جا رہا ہے جبکہ متبادل کھلاڑی کو کیمپ میں بلایا گیا ہے۔ سلیکٹرز کو انجری مسائل کے باعث زیادہ تبدیلیاں کرنی پڑ رہی ہیں۔ سعود شکیل سے قبل وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے بھی ان فٹ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے، جن کے متبادل کے طور پر روحیل نذیر کو ریڈ بال کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے پاکستان ریڈ بال کیمپ جاری ہے اور آج ایل سی سی گراؤنڈ میں کھلاڑی سیناریو میچ کھیلیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں