ہومBlogآئی ٹی بل جانچ کے بغیر منظور نہیں ہوگا،شیری رحمان

آئی ٹی بل جانچ کے بغیر منظور نہیں ہوگا،شیری رحمان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ میں کوئی بھی آئی ٹی، پی ٹی اے یا رائٹ آف وے بل مکمل پارلیمانی جانچ کے بغیر منظور نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے آنے والے متنازع بل میں شق 27 اے سمیت کئی سخت اور ناقابل قبول دفعات برقرار تھیں، جس کے باعث سینیٹ میں اسے روک کر قائمہ کمیٹی کو بھجوایا گیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں فائبرائزیشن کے خلاف نہیں ہیں، لیکن نجی ملکیت اور رائٹ آف وے پر سمجھوتہ قبول نہیں۔ انہوں نے بھاری جرمانوں اور انتظامیہ کو غیر معمولی اختیارات دینے کی مخالفت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

سینیٹر نے کہا کہ بل پر جلد بازی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور جب تک تمام تحفظات دور نہیں ہوتے، منظوری نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے عوامی اعتماد کے لیے بل پر پبلک ہیئرنگ کی بھی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نجی ملکیت بنیادی آئینی حق ہے اور اس پر اثر انداز ہونے والی شقیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ قائمہ کمیٹی میں دوبارہ وہی ترامیم پیش کریں گے اور مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں