ہومBlogسپریم کورٹ نے عمران خان کے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں

سپریم کورٹ نے عمران خان کے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ وہ کتنے مقدمات میں سزا یافتہ ہیں۔ عدالت میں عمران خان کی صحت اور ملاقاتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل ریکارڈ دینے میں کیا مشکل ہے؟ جو مواد دیا گیا وہ صرف میڈیکل رپورٹ کی سمری ہے، آئندہ سماعت سے قبل مکمل ریکارڈ جمع کرایا جائے۔

جسٹس شاہد وحید نے بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے سوال اٹھایا، جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ملاقات نہیں ہو گی۔ جسٹس شاہد نے کہا کہ بہنوں سے ملاقات ان کا بنیادی حق ہے اور ریاست کا کام نہیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی اہلیہ سے 84 ملاقاتیں کروائی گئیں جبکہ ان کی صحت کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ عدالت نے عمران خان کی بہنوں سے ملاقاتوں کی تفصیلات اور بچوں سے بات کروانے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہ کی جائے اور ملاقاتوں کے بعد سیاست سے گریز کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی طلب کر لیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں