ہومتازہ ترینامریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی ڈیڈ لائن ختم

امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی ڈیڈ لائن ختم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت میں مذاکرات کے لیے رکھی گئی 60 روز کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اس ڈیڈ لائن کا مقصد پابندیوں کے خاتمے اور جوہری معاملے پر مذاکرات تھا، لیکن امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کے باعث بات چیت شروع نہیں ہوسکی۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے مزید کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری ہیں اور ان کے علاوہ کوئی اور ثالث نہیں ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھولنے کو امریکا سے مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے مشروط کر دیا ہے۔

ادھر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران وقار اور طاقت کے ساتھ امریکا سے امن مفاہمتی یادداشت تک پہنچا تھا اور اس یادداشت کو طے کرتے وقت علی خامنہ ای کے اصولوں کو مدنظر رکھا گیا۔

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ معاہدے کا مقصد امریکی فوج کو ٹوماہاک میزائلوں کی فراہمی میں تیزی لانا ہے۔ ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف کے اسٹریٹجک مشیر مہدی محمدی نے اس موجودہ تعطل کو ‘طوفان سے پہلے کی خاموشی’ قرار دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں