ہومتازہ ترینبلوچستان حکومت کا ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو علاج کے لیے بیرون...

بلوچستان حکومت کا ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کا اعلان

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتی سطح پر اس سلسلے میں اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے۔

چیف منسٹر سیکرٹریٹ نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرون ملک علاج کے لیے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت انہیں امریکہ منتقل کیا جائے گا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ ڈاکٹر کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

فی الحال ڈاکٹر ماہ نور ناصر کا علاج کراچی کے آغا خان اسپتال میں جاری ہے اور آئندہ ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ حکومت بلوچستان کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ ان کی جلد صحت یابی یقینی بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ 6 جون کو کوئٹہ کے سول سنڈیمن اسپتال میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ اور ایک وارڈ بوائے زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور فرار ہونے کی کوشش کے دوران مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں