اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ نے بجٹ کے بعد وزیراعظم کی تبدیلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض عناصر ایسی افواہیں پھیلا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اس وقت بہترین انداز میں ملک کو آگے لے کر جا رہے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کو عزت و وقار کا مقام حاصل ہوا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی ہے، جبکہ جب وہ خود اپوزیشن میں تھے تو ان کے خلاف مقدمات قائم کیے جا رہے تھے۔


