لاہور (لارڈ میڈیا): حالیہ دنوں میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 2000 روپے کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ بجٹ میں ٹیکس نہ بڑھنے کے باعث سولر پینلز اور بیٹریز کی بلند قیمتیں نیچے آ رہی ہیں، جس سے مختلف واٹس کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 2 ہزار روپے تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، آئندہ دو ہفتوں میں مزید 7 ہزار روپے کمی کا امکان ہے، جبکہ لیتھیئم بیٹریز کی قیمتوں میں 25 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک کمی کی توقع ہے۔
مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ بیٹریز کی قیمتیں 25 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک بڑھا دی گئی تھیں، جبکہ امپورٹرز اور دکانداروں نے بجٹ سے قبل سولر پینل 5 سے 7 ہزار روپے مہنگے کر دیے تھے۔
بجٹ میں سولر سسٹم پر سیلز ٹیکس 11 سے 18 فیصد ہونے کی اطلاعات غلط ثابت ہوئیں، جس کے باعث امپورٹرز اور دکانداروں نے بجٹ سے قبل چند دنوں میں کروڑوں روپے کمائے ہیں۔


