ہومانٹرنیشنلپاک فضائیہ نے طالبان ڈرون کی پاکستان میں داخلے کی کوشش...

پاک فضائیہ نے طالبان ڈرون کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستانی فضائی حدود میں افغان طالبان حکومت کے ایک ڈرون کی داخلے کی کوشش کو پاک فضائیہ کے دفاعی نظام نے ناکام بناتے ہوئے اسے تباہ کر دیا۔

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے فیکٹ چیک اکاؤنٹ پر ایک بیان میں افغان طالبان کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں داعش کے مبینہ ٹھکانوں کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنانے کے دعووٴں کو مسترد کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت مختلف سرکاری بیانات اور پروپیگنڈا ذرائع سے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ انہوں نے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد ٹھکانوں کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا، تاہم یہ دعوے بے بنیاد ہیں۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ داعش سمیت دو درجن سے زائد دہشت گرد تنظیموں کے کیمپ درحقیقت افغان طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں موجود ہیں، جہاں ان کی سرپرستی جاری ہے۔

وزارت نے افغان طالبان کے دعوؤں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیانات خطے میں دہشت گردی کے اصل چیلنجز سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں اور ان کی کوئی حقیقت نہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں