چین کے مشرقی صوبہ جیانگشی کے دارالحکومت نان چانگ میں اتوار کے روز ڈریگن بوٹ فیسٹیول سے قبل 2026 کی نان چانگ انٹرنیشنل ڈریگن بوٹ ریس منعقد ہوئی ہے۔
رواں برس کے اس ایونٹ میں چین اور جرمنی، اٹلی، امریکہ اور قازقستان سمیت بیرونی دنیا سے 47 ٹیمیں اور تقریباً 1200 کھلاڑی شریک ہوئے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): ماریہ، مقابلے میں شریک روسی خاتون
’’ہم روس سے آئے ہیں۔ ہم گزشتہ تین برسوں سے چین کے شہر شین زین میں رہ رہے ہیں۔ میں نے تین سال سے اس مقابلے میں حصہ لیا ہے۔ میرا بیٹا ہر بار یہ مقابلہ دیکھتا رہا۔ اس کی خواہش تھی کہ خود بھی اس میں حصہ لے۔ آج اس نے پہلی مرتبہ مقابلے میں حصہ لیا۔ ہمیں یہ مقابلہ بہت پسند ہے۔‘‘
مقابلوں کے ساتھ ساتھ اس موقع پر مختلف ثقافتی سرگرمیاں بھی ہوئیں اور مقامی کھانے بھی پیش کئے گئے۔ اس طرح مہمانوں کو چین کے روایتی تہواروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا۔
نان چانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


